بریکنگ نیوز والوں نے نجکاری میں تاخیر کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا، علیم خان

July 04, 2024

اسلام آباد (ناصر چشتی) پی آئی اے، سٹیل ملز اور ریکوڈیک کی نجکاری میں تاخیر سے معیشت کو جو نقصان پہنچا اسکے ازالے میں کئی سال لگ جائینگے ، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بریکنگ نیوز کے حوالے سے بہت بھاری نقصان پہنچایا وہ ٹکرز کے چکروں میں رہے اور معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، وزیر نجکاری عبدالحلیم خان نےایک بریفنگ کے دوران کہا کہ عدلیہ ،سیاستدانوں سمیت ہم سب نقصان کے ذمہ دار ہیں ہم سب نے اداروں کو تباہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے میری رائے میں سب ذمہ داروں کا محاسبہ ہونا چاہئے پیپلز پارٹی پی آئی اے کے حوالے سے حقیقی صورتحال کو اب سمجھتی ہے تاخیر کا جتنا نقصان ہوا ہے اب دو ہی طریقےہیں یا تو اسکی موجودہ صورتحال میں نجکاری کی جائے یا بند کرکے کوڑیوں کے بھائو فروخت کر دیا جائے۔