ایدھی فاؤنڈیشن، سرد خانوں میں 114 میتوں کو رکھوایا اور غسل کرایا گیا

July 04, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایدھی فاؤنڈیشن کے تین سرد خانوں میں منگل کو 114 میتوں کو رکھوایا اور غسل کرایا گیاجس کے بعد بارہ دنوں کے دوران ایدھی سرد خانوں میں رکھوائی اور غسل کرائی گئی میتوں کی تعداد1431ہوگئی ہے ۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق پیر کو 123،اتوار کو 118،ہفتے کو 104اورجمعے کو142 متیں رکھوائی گئیں ۔26جون کو 127اور 25جون کو 141میتیںجبکہ 24 جون کو 134 اور 23 جون کو 128 میتیں لائی گئی تھیں۔