داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں ’ہفتہ طلباء‘ کی رنگا رنگ تقاریب

July 04, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (تمغہ امتیاز) کے ویژن اور خصوصی احکامات کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس افیئرز کے زیر اہتمام اور طلباء کی تمام سوسائٹیز کے تعاون سے جامعہ میں دوسرا اسٹوڈنٹس ویک سمر گالا (ہفتہ طلباء) 2024ء کی رنگا رنگ تقاریب جاری ہیں۔ بدھ کو ہفتہ طلباء کے تیسرے دن کارنیول ڈے منایا گیا جس کا افتتاح وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین نے کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباء کیلئے بہترین نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہفتہ طلباء کا یہ پروگرام انہیں مزید متحرک کرے گا اور طلباء کی انرجی مثبت انداز میں استعمال ہوگی ۔