اتحاد ٹاؤن، جائیداد کے تنازع پر جھگڑا، فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی

July 04, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد ٹائون قائم خانی کالونی میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل 30سالہ جمروز ولد فضل زخمی ہوگیا، ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹائون رائو شبیر نے بتایاہےکہ زخمی پولیس اہلکار تھانہ منگھوپیر میں تعینات ہے ،بدھ کو انکا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ جائیداد کے تنازع پر جھگڑا ہوا، پولیس نے ملزم حق نواز کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔