بلاول بھٹو بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں، کرن بلوچ

July 04, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نےچیئرمین بلاول بھٹو زردوری کو کوئٹہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ دوررس نتائج کا حامل ہے بلاول بھٹو بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں اور اسی لئے بلوچستان کو اہمیت دے رہے ہیں ،ایک بیان میں ا نہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بلاول کی شکل میں امید کی ایک کرن نظر آ رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ عوام نے فروری 2024 کے عام انتخا بات میں پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ دیکر کامیاب کیا، اور میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں عومی حکومت قائم ہوئی ، انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلاول اپنے ناناشہید ذوالفقار علی بھٹواوروالدہ شہیدبے نظیر بھٹو کے فلسفے کو آگے بڑھانے اور ان کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں،اور یہ مشن غریب عوام کی خوشحالی اور فلاح و بہبود ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں غریب عوام نے بہت مصیبتیں جھیلی ہیں اور مشکلات کا سامنا کیا ہے مگر پیپلز پارٹی کی سیاست کا مرکز ہی عوام ہیں ، پارٹی نے اقتدار میں آتے ہی غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔