سردار بھوتانی کے گھر پر حملہ بلوچستان کی روایات کیخلاف ہے،بی اے پی

July 04, 2024

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رحیم آغا، وحید بلوچ، ضیاءالدین کاکڑ، عبدالرحیم اچکزئی، سید حیدر آغا، زبیر بلوچ ، پائند خان، سردار عالم گیر خان ، نیاز خان کاکڑ، شیر محمد آغا اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں نے گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سردار صالح بھوتانی کے گھر پر چھاپہ اور تھوڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حربوں سے ہم مرعوب نہیں ہوں گے ۔سردار صالح بھوتانی پارٹی صدہونےکے علاوہ اپنی قوم کے سردار ہیں۔ سابق سینئر صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔وہ ایک قد آور سیاسی شخصیت ہیں۔انہوںنے کہاکہ گھر پر حملہ ہماری روایات کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات کس حد تک صاف شفاف تھے یہ سب جانتے ہیں۔بچہ بچہ جانتا ہے کہ کس طرح من پسندلوگوں کو نواز ا گیا۔یا سردار صالح بھوتانی جیسے لوگوں کی جیت کو کس طرح شکست میں بدلا گیا ۔انہوں نے کہاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اس طرح کے حربے آزمانے سے بلوچستان میں صورتحال مذید خرا ب ہوگی ۔