کیسکو کی نااہلی سے زمینداروں کو 60 ارب روپے کا نقصان پہنچا، نصیر شاہوانی

July 04, 2024

کوئٹہ(پ ر) زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے کیسکو کی ہٹ دھرمی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو کی نااہلی سے زمینداروں کو 60 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے، وزیر اعظم کے احکامات کے باوجود بجلی کی عدم بحالی قابل تشویش ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو زمیندار ایکشن کمیٹی سخت احتجاج کریگی۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی، حاجی ولی محمد رئیسانی، سید عبدالقہار آغا، حاجی عبد الجبار کاکڑ، حاجی عزیز سرپرہ، حاجی نور احمد بلوچ، کاظم خان اچکزئی، عبداللہ جان میرزئی، حاجی شیر علی مشوانی، ملک عبد المجید مشوانی،سردار ابراہیم باروزئی، میر منیر احمد شاہوانی،ٹکری محمد افضل بدوزئی، سید صدیق اللہ آغا، حاجی قدیر کرد، ملک رمضان مہترزئی،حاجی روز الدین کاکڑ، حاجی عبد الغفار پانیزئی، ملک محمد رضا ترین، حاجی راوت خان رئیسانی، بشیر احمد لانگو، ٹکری پار الدین، ملک محمد حسین کاکڑ، میر علی اکبر گرگناڑی، عبد الوہاب مینگل، حق نواز لانگو، اعظم ماندائی، خورشید جمالدینی و دیگر نے کہا کہ کیسکو کی جانب سے زرعی فیڈرز پر بجلی یکدم 6 سے 3 گھنٹے کرنے کے عمل سے بلوچستان کے زمینداروں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، عین سیزن میں ایک بار پھر کیسکو کا ظلم شروع ہوگیا حکومت بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے کا سارا نزلہ زمینداروں پر گرانا چاہتی ہے ، پیاز سمیت دیگر پھلوں و سبزیوں اور فصلات کے سیزن میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے ایسی صورت حال میں جب مرکزی و صوبائی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور سولر پینلز پر منتقلی کے لئے جدوجہد جاری ہے تو دوسری طرف کیسکو اس منصوبے میں رخنہ ڈالنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی یقین دہانی کے باوجود بجلی کی عدم بحالی سوالیہ نشان ہے۔