میکسیکو، ٹرک سے 19 لاشیں ملیں، 5 نے بارود سے بھری جیکٹس پہنی تھیں

July 05, 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب ایک ٹرک سے 19لاشیں ملیں۔ریاستی اٹارنی جنرل کے مطابق ٹرک میںپائی جانے والی لاشوں میں سے 5افراد کے جسم پر گولیوں کے زخم موجود تھے، لاشوں نے گہرے رنگ کے کپڑوں سمیت بارود سے بھری جیکٹس بھی پہنی ہوئی تھیں۔میکسیکو کے صدر نے ہلاکتوں کو کارٹیل(ڈرگز اسمگلنگ) تشدد سے منسوب کیا اور کہا کہ متاثرین میں سے کچھ گوئٹے مالا کے تارکین وطن تھے۔