سربیا میں اسرائیلی سفارتخانے پر 3 روز میں دوسرا حملہ

July 03, 2024

کراچی(نیوزڈیسک) سربیا کے دارالحکومت میں اسرائیلی سفارت خانے پر 3 روز قبل حملہ کیا گیا تھا اور آج بھی ایک چاقو بردار اور تیر کمان رکھنے والے شخص نے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغراد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مشکوک شخص کو اسرائیلی سفارت خانے میں داخل ہونے سے قبل ہی دھر لیا۔ ملزم سے چاقو کے علاوہ ایک کمان اور 7 تیر بھی برآمد ہوئے۔اس سے قبل ہفتے کے روز بھی اسی سفارت خانے پر ایک شخص نے تیر سے حملہ کیا تھا۔ تیر اسپیشل پولیس یونٹ کے ایک اہلکار کی گردن پر لگا تھا اور حملہ آور فرار ہوگیا تھا۔