مجھے کیوں کاٹا! بھارتی شہری نے بھی سانپ کو کاٹ لیا

July 05, 2024

فائل فوٹو

بھارت کی ریاست بہار میں شہری نے سانپ کو کاٹ کر بدلا لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوش لوہار نامی شخص کو سوتے ہوئے سانپ نے ڈسا تھا جس کے بعد اس نے بھی سانپ کو کاٹ لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 35 سالہ شخص نے سانپ کو دو بار کاٹاجس سے سانپ مر گیا تاہم شہری کو بھی اسپتال جانا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوش لوہار کو اس کے ساتھیوں نے اسپتال پہنچایا جہاں ایک دن زیر علاج رہنے کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا۔