پالتو مرغی نے ہندسے اور حروف کی شناخت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

July 04, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

کینیڈا کی ایک پالتو مرغی نے عددی ہندسے اور حروف کی شناخت کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کی ایک مرغی نے اس وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا جب اس نے مختلف نمبرز، رنگوں اور حروف کی شناخت کی۔

برٹش کولمبیا کے گیبریولا آئی لینڈ کی ویٹینیرین ایملی کیرنگٹن نے کہا کہ انھوں نے گزشتہ برس انڈوں کی پیداوار کےلیے پانچ ہائی لائن مرغیاں خریدی تھیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کے فوری بعد میں نے ان مرغیوں کو میگنیٹک لیٹرز اور نمبروں کی پہنچان کی تربیت دینا شروع کر دی۔

جس میں ان مرغیوں کا یہ کام ہوتا کہ وہ صرف ان اعداد یا حروف کو چونچ لگائیں جنکی میں نے انھیں تربیت دی، جبکہ دیگر کو بالکل چھوڑ دیں۔

یہاں تک کہ اگر میں ایک پورے بنچ کے دیگر حروف جنکو انھیں چونچ نہیں لگانا ہے انھیں صرف وہ اس طرح چونچ لگائیں جیسے میں نے انھیں تربیت دی۔

انکا کہنا ہے کہ میں نے فیصلہ کیا کہ میری تمام مرغیاں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے زیادہ تر بازیگری کے ایک مرغی ایک منٹ کا اعزاز بھی جیتنے کی کوشش کریں۔

اس میں سے ایک مرغی جسکا نام لیسی ہے وہ اس میں کامیاب ہوئی اور اس نے بالکل درست طور پر چھ حروف، اعداد اور رنگوں کو ایک منٹ میں شناخت کیا۔ کیرنگٹن کا کہنا ہے کہ انھیں خوشی ہے کہ اس کیٹیگری نے لیسی کی ذہانت کو اجاگر کیا۔