پرویز مشرف حملہ کیس میں تحقیقاتی افسر کے قتل کے 3 ملزمان بری

July 09, 2024

فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویزمشرف حملہ کیس میں تحقیقاتی افسر کے قتل کے 3 ملزمان بری کر دیے۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے دو ایک کے تناسب سے ملزمان کی برییت کا فیصلہ سناتے ہوئےپرویزمشرف حملہ کیس میں تحقیقاتی افسر، راجہ ثقلین قتل کیس کے ملزمان ارشد ستی، طاہرعباسی، قاری یونس کو بری کیا۔

جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس ملک شہزاد بینچ کا حصہ تھے، جسٹس عائشہ ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

انسپکٹر راجہ ثقلین کو 2004 میں راولپنڈی میں قتل کیا گیا تھا، ایک ملزم دوران قید چل بسا۔