شہید کیپٹن محمد اسامہ آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

July 10, 2024

کیپٹن اسامہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے۔ - فوٹو: سوشل میڈیا

شہید کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں حاضر سروس فوجی افسران، جوانوں، شہید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

کیپٹن اسامہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔