نیب ٹیم کے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دوبارہ گرفتاری کیلئے قانونی تقاضے پورے

July 13, 2024

فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل سے رہائی کی روبکار جاری کی جاچکی ہے، قانونی طور پر روبکار جاری ہونے کے بعد جیل سے رہائی لازمی ہوتی ہے۔

تاہم جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے دوبارہ گرفتاری کےلیے بھی ابتدائی قانونی تقاضے پورے کر لیے۔ رہائی کے ساتھ ہی دوبارہ گرفتار کیا جائے گا۔ بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد گرفتاری ظاہر کی جائے گی۔

جیل کے دونوں داخلی دروازوں پر پولیس کی بھاری نفری اور کارکن موجود ہیں۔

واضح رہے کہنیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کردیا گیا۔

عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کرلی گئیں۔ اپیلیں منظور ہونے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔