اعظم خان کو بانی پی ٹی آئی نے دور سے سلام کیا، دونوں کی خوشگوار موڈ میں گفتگو

July 14, 2024

راولپنڈی(آئی این پی)اعظم خان کی عدالت میں پیشی پر بانی پی ٹی آئی نے دور سے ہاتھ کے اشارے سے سلام کیا۔بیان ریکارڈ کرانے کے دوران عمران خان اور اعظم خان آپس میں خوشگوار موڈ میں باتیں بھی کرتے رہے۔ روسٹرم کے قریب کھڑے صحافیوں کو عمران خان نے کہا کہ اعظم خان نے بالکل ٹھیک کہا زبردست بیان ریکارڈ کروایا ہے۔