بانی پی ٹی آئی کا میڈیا کی عدم موجودگی میں جج کو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار

July 14, 2024

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے میڈیا کی عدم موجودگی میں جج کے سامنے بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے میڈیا کی عدم موجودگی میں جج کے روبرو بیان ریکارڈ کروانے سے انکار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میڈیا نہیں آتا تو میں عدالت سے واک آؤٹ کر جاؤں گا۔

احتساب عدالت میں میڈیا نمائندوں کے داخل ہوتے ہی سماعت کا آغاز ہوگیا، اس دوران بانی چیئرمین نے کہا کہ پہلے جس ریفرنس میں سزا ہوئی وہ جیولری سیٹ ہمارے پاس ہے۔