خواتین وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ریڈ لائن ہیں، حنا پرویز بٹ

July 14, 2024

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ خواتین وزیراعلیٰ مریم نواز کی ریڈ لائن ہیں۔

فیصل آباد کے دورے کے دوران حنا پرویز بٹ نے تشدد کی شکار 16 سالہ گھریلو ملازمہ سے ملاقات کی۔

انکا کہنا تھا کہ مریم نواز کی طرف سے بچی کے ساتھ زیادتی کے نوٹس پر یہاں آئی ہوں۔ خواتین کو تحفظ فراہم کریں گے، ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ریڈلائن ہیں، خواتین پر تشدد ہو یا ہراساں کرنے کے واقعات، وزیراعلیٰ کی زیرو ٹالرنس ہے۔

چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے مزید کہا کہ کسی بھی خاتون پر تشدد یا ہراساں کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔