100 لفظوں کی کہانی

July 15, 2024

حل ……

’’گرمیاں سخت پڑنے لگی ہیں۔

کافی عرصے سے ائیر کنڈیشنر خریدنا چاہ رہا ہوں۔‘‘

میں نے ڈوڈو کو بتایا۔

’’تو خرید کیوں نہیں رہے؟‘‘ اس نے پوچھا۔

’’تنخواہ تھوڑی ہے۔ مہنگائی زیادہ ہے۔

بچت نہیں ہو پا رہی۔‘‘

میں نے حال سنایا۔ پھر اس سے دریافت کیا،

’’تمہارا گھر ٹھنڈا رہتا ہے۔

تم نے اے سی خریدنے کا سوچا بھی نہیں ہوگا۔‘‘

ڈوڈو نے کہا،

’’کئی سال پہلے سوچا تھا۔

میرے پاس بھی اے سی کے پیسے نہیں تھے۔

ہوتے بھی تو بجلی کا بڑا بل کیسے بھرتا۔

آخر یہی ترکیب سوجھی کہ گھر کے آگے پیچھے درخت لگا لیے۔‘‘