ری پبلکن کنونشن میں شرکت، ٹرمپ ملواکی پہنچ گئے

July 15, 2024

فائل فوٹو

قاتلانہ حملے میں بچنے والے سابق امریکی صدر ٹرمپ ری پبلکن کنونشن میں شرکت کے لیے ملواکی پہنچ گئے۔

حملےکا نشانہ بننے کے بعد بیان میں کہا کہ ہمیں ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔

ادھر صدر بائیڈن نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں، سیاست کو میدان جنگ نہیں بننا چاہیے۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں، گولی سے نہیں۔