برطانوی وزیراعظم کا ٹرمپ کو فون، نیک تمناؤں کا اظہار کیا

July 15, 2024

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کرکے قاتلانہ حملے کی مذمت کی۔

برطانوی حکام کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے حملے میں ہلاک شخص کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ کیئر اسٹارمر نے ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوئے۔