صومالیہ: موغادیشو میں ریسٹورنٹ کے باہر کار بم دھماکا، 5 افراد ہلاک

July 15, 2024

تصویر بشکریہصومالی میڈیا

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ریسٹورنٹ کے باہر کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

صومالین پولیس کے مطابق ایوان صدر سے قریب ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

صومالین پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا گزشتہ رات اس وقت کیا گیا جب لوگ ٹی وی پر یورو فٹ بال کپ 2024 کا فائنل دیکھ رہے تھے۔

موغادیشو میں ہونے والے کار بم دھماکے سے قریبی عمارتوں اور 10 گاڑیاں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے تمام زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

خبر راساں ایجنسی کے مطابقصومالیہ کے عسکریت پسند گروپ الشباب نے اس دھماکے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔