پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ہوم ورک کرلیا، وزیراطلاعات عطا تارڑ

July 15, 2024

وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ : فوٹو فائل

وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کیلئے ہوم ورک کرلیا، ثبوت بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت رکھیں گے کہ کیسے پی ٹی آئی کو فارن فنڈنگ کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ پیپلزپارٹی کو کسی چیز پر اعتراض نہیں ہے۔

عطا تارڑ نے سائفر کیس کے ری ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سائفر اور امریکی قرارداد ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ کافی پہلے آ جانا چاہیے تھا۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ کا تفصیلی انٹرویو آج رات 10 بجے پیش کیا جائے گا۔