لاہور، اسپتال میں 18سالہ لڑکی سے زیادتی، ملزم گرفتار

July 16, 2024

گلاب دیوی اسپتال لاہور میں زیر علاج 18 سال کی لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ 13 جولائی کو پیش آیا، گرفتار ملزم لیبارٹری ٹیکنیشن کا اسٹوڈنٹ ہے۔

ملزم کے دوسرے شریک ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ متاثرہ لڑکی ننکانہ صاحب کی رہائشی ہے۔