چین میں کتے کی سائیکل چلانے کی ویڈیو راتوں رات وائرل

July 15, 2024

سائیکل کو پیڈلنگ کرتے پوڈل (مخصوص نسل کا کتا) کی ویڈیو راتوں رات انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

چین میں کتے نے اپنی سائیکل چلانے کی صلاحیت پر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی۔

کتا اپنی اگلی ٹانگوں سے سائیکل کا ہینڈل یا اسٹیئر استعمال کرتا ہے جبکہ پچھلی ٹانگوں سے پیڈل کو بڑی مہارت سے حرکت دیتا ہے۔

اسکا نام ژو لیگو ہے اور یہ کوئی اوسط درجے کا کتا نہیں۔ یہ چین کے صوبہ جیانگسو سے تعلق رکھتا ہے اور کسی بھی تین چار سال کے انسانی بچے کی طرح سائیکل چلا سکتا ہے۔

اسکی باسکٹ بال کورٹ کے ارد گرد سائیکل چلاتے ہوئے یہ ویڈیو پہلے تو چین میں اور پھر دیگر ایشیائی ملکوں میں وائرل ہوئی۔