• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیل اپنی لمبی سینگوں سے ٹریلر کی کنڈی کھول کر فرار ہوگیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک بیل نے پینسلوانیا ہائی وے پر اپنے لمبے  سینگوں کا استعمال کر کے ٹریلر کی کنڈی کھولی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

ٹریلر کے پیچھے گاڑی میں موجود ایک خاتون نے یہ سارا منظر دیکھا۔ خاتون نے نوٹ کیا کہ کس طرح بیل نے اپنے سینگوں سے ٹریلر کی کنڈی کو کھولا اور نکل کر فرار ہوگیا۔ 

رہونڈا کولنز نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ بیل چلتے ٹریلر سے چھلانگ لگا کر فشنگ کریک کے قریب ہائی وے پر نکل گیا اور ایسا ظاہر کرنے لگا کہ کچھ ہوا ہی نہیں ہے۔ 

انھوں نے اس موقع کی چند فوٹیج بھی لیں اور پھر ٹرک ڈرائیور سے بات کرکے اسے ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔ 

اس دوران بیل ہائی وے پر ایک مقام سے دوسرے تک بھاگتا ہوا ایک مقامی بزنس کے فرنٹ ڈور پر پہنچا اور دیکھنے لگا۔ 

اس دوران فیر ویو ٹاؤن شپ پولیس ڈپارٹمنٹ اس مقام پر پہنچی۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی لوگوں کی مدد سے اس نے بیل کو پکڑ کر واپس ٹریلر پر لوڈ کروایا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید