سابق جج سپریم کورٹ جسٹس مشیر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت

July 16, 2024

سابق جج سپریم کورٹ جسٹس مشیر عالم---فائل فوٹو

سپریم کورٹ کے سابق جج، جسٹس مشیر عالم کی جانب سے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی گئی۔

جسٹس مشیر عالم نے جوڈیشل کمیشن کے نام معذرت پر مبنی خط لکھا ہے۔

جسٹس مشیر عالم کا خط میں کہنا ہے کہاللّٰہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی ہے۔

ان کا خط میں کہنا ہے کہ ایڈہاک جج کی نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی ہے۔

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے تاحال رجسٹرار سپریم کورٹ کو جواب نہیں دیا ہے۔