حب ندی میں نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق

July 16, 2024

کراچی سے متصل حب ندی میں نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں ندی سے نکال لی گئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈوبنے والے باپ بیٹے کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 50 سالہ عبدالقادر اور 23 سالہ غلام حسین ولد عبدالقادر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

لاشوں کو حب کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔