افغان سائکلسٹ پناہ گزین ٹیم کا حصہ ہوں گے

July 17, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) افغانستان سے تعلق رکھنے والے سائیکلسٹ عامر انصاری پیرس اولمپکس گیمز میں پناہ گزین کھلاڑی کے طور پر حصہ لیں گے،انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات کی وجہ سے انہیں دنیا کے مختلف ملکوں میں پناہ لینا پڑی، ایک مشکل زندگی گذارنے کی وجہ سے انہوں نے مشکل کھیل کا انتخاب کیا اور آج اولمپکس میں شرکت کا خواب پورا ہونے والا ہے۔