اوور 60 کرکٹ، پاکستان کی ایک اور کامیابی

July 17, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے اوور 60 کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے دورےمیں ایک سائیڈ میچ میں لنکن شائر کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ سلیفورڈ کرکٹ کلب گراؤنڈ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے مقررہ 45 اوورز میں سات وکٹوں پر 294 رنز بنائے اور کاؤنٹی سائیڈ کو پانچ وکٹوں پر 257 رنز تک محدود کردیا۔ پاکستان اوور 60 اور انگلینڈ کے اوور 60 کے درمیان پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز فی الحال ایک ایک سے برابر ہے۔وکٹ کیپر طاہر رشیدنے،76 اشرف پکھا لی نے 68اور محمد اسلم نے62رنز بنائے۔