چیمپئنز ٹرافی کیلئے ڈیوڈ وارنر پلان کا حصہ نہیں، جارج بیلی

July 17, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ڈیوڈ وارنر ان کے پلان کا حصہ نہیں ۔انہوں نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ڈیوڈ وارنر کی واپسی کے دروازے بند کردیئےہیں، آپ کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون کب مذاق کر رہا ہے، وانر کا کیریئر بہت اچھا رہا ہے اور ان کے لیے یہ اس سے زیادہ اچھا نہیں ہوسکتا تھا۔انھوں نے کہا کہ جہاں تک اس ٹیم کی بات ہے تو کچھ مختلف کھلاڑیوں کے ساتھ اس کی منتقلی کا سفر جاری ہے، ہم اب ڈیوڈ وارنر پر غور نہیں کریں گے ان کا کیریئر اختتام پذیر ہوچکا ہے۔کچھ دنوں پہلے ڈیوڈ وارنر نے اصرار کیا تھا کہ وہ چیمپئنز ٹرافی میں واپسی کے لیے دروازے کھلے رکھیں گے۔