پی ایس بی نے طارق بگٹی کو فیڈریشن کا صدر تسلیم کرلیا

July 17, 2024

کراچی( نصر اقبال، اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حالیہ انتخابات کو تسلیم کرتے ہوئے طارق حسین بگٹی کو صدر اور رانا مجاہد علی خان کو بطور سیکرٹری جنرل قبول کرلیا ہے۔پی ایس بینے اپنی ویب سائٹ پر قومی فیڈریشنوں کے عہدے داروں کے حوالے سے جو معلومات فراہم کی ہیںاس میں ان دونوں کو ہی پی ایچ ایف کا عہدے دار تسلیم کیا گیا ہے جس کے بعد حکومتی سطح پر قومی کھیل کی دوفیڈریشنوں کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔