سیاست میں طاقتور حلقوں کی مداخلت ملک کیلئے نقصاندہ‘ فضل الرحمان

July 17, 2024

پشاور(این این آئی)سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ طاقتور حلقے سمجھ جائیں کہ سیاست میں ان کی مداخلت ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔ملک میں عدم استحکام کی بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ہے،2018 اور2024ء کے انتخابات کے نتائج نے اداروں کی سرعام مداخلت کا پول کھول دیا ہے ۔ جے یوآئی کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن کے زیر صدارت ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں کمر توڑ مہنگائی، امن امان کی بگڑتی صورتحال اور دیگر امور پر لائحہ عمل کی تیاری پر بات کی گئی ،اجلاس میں 10اگست کو مردان میں کسان کنونشن ،11اگست کو پشاور میں تاجران کنونشن اور 18 اگست کو لکی مروت میں امن جرگہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن ملک بھر میں بالخصوص خیبرپختونخوا کے علاقوں میں بے چینی میں مزید اضافہ ہوگا۔