کراچی میں گرمی ساڑھے 40، شدت کا احساس 56 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات

July 17, 2024

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ساڑھے 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسکی شدت کا احساس 56 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 5 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں دوپہر 2 سے 3 کے درمیان درجہ حرارت 40.5 ڈگری سینیٹی گریڈ رہا جبکہ گرمی کی شدت کا احساس 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

کراچی میں کل بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔