اَٹھ مقام: جیپ کھائی میں گر گئی، 2 افراد جاں بحق

July 17, 2024

---فائل فوٹو

اَٹھ مقام میں جبہ کے مقام پر جیپ کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 4 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گيا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جیپ میں 10 سے زائد افراد سوار تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مزید 4 افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دواریاں سے رتی گلی جاتے ہوئے جیپ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری تھی۔