یومِ عاشور پر امن و امان کا قیام ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے: مریم نواز

July 17, 2024

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز---فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجابمریم نواز نے کہا ہے کہ یومِ عاشور پر امن و امان کا قیام ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

مریم نواز نے صوبے بھر میں سیکیورٹی کی صورتِ حال پر ہر گھنٹے بعد رپورٹ طلب کر لی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے وزراء اور متعلقہ افسران کو تمام جلوس ختم ہونے تک فیلڈ میں مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے لیے روٹ اور وقت کی پابندی ناگزیر ہے، سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔