اولپمکس میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف فرانس میں مظاہرے

July 17, 2024

فوٹو: اے پی

2024 کے پیرس اولمپکس میں اسرائیل کی شرکت کے خلاف فرانس میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے پیرس اولمپکس ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ غزہ میں روز ہونے والی ہلاکتیں نسل پرستی اور اسلاموفوبیا ہیں، یوکرین جنگ پر سب جاگ گئے، غزہ کے لوگ مسلمان ہیں تو سب غیر جانبدار بنے ہوئے ہیں۔

فرانس میں جاری مظاہرین کی جانب سے کہا گیا کہ نسل کشی کرنے والے ملک کی ٹیموں کا اولمپکس گیمز میں خیر مقدم نہیں کر سکتے۔

مظاہرین نے اولمپکس گیمز میں اسرائیلی ٹیموں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے پیرس اولمپکس میں شرکت کےلیے 88 ایتھلٹس پر مشتمل دستہ بھیجا جارہا ہے۔