نائب صدارتی امیدواروں کا مباحثہ، کاملا ہیرس نے شرکت کی حامی بھر لی

July 18, 2024

فائل فوٹو

امریکی نائب صدر کاملہ ہیرس نے نائب صدارتی امیدواروں کے مباحثے میں شرکت کی حامی بھرلی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کاملہ ہیرس ری پبلکن نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وینس کے ساتھ مباحثے میں شریک ہوں گی۔

صدارتی مہم کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ نائب صدر کاملہ ہیرس نے 23 جولائی یا 12 یا 13 اگست کو مباحثے میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نائب صدارتی امیدواروں کا مباحثہ امریکی چینل سی بی ایس نیوز پر ہوگا۔