پی ٹی آئی اور سنّی کونسل کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

July 18, 2024

فائل فوٹو

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی قائدین اور اراکین قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔

قیادت نے تمام اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔