کراچی کی مختلف سڑکیں کھول دی گئیں

July 18, 2024

فائل فوٹو

محرم کے جلوس کے باعث بند کی جانے والی شہر کی کئی سڑکیںکھول دی گئی ہیں۔

نمائش چورنگی سے کھارادر تک تمام سڑکیں کھول دی گئیں، ایم اے جناح روڈ سے ملنے والی سڑکیں بھی کھول دی گئیں۔

ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے محرم الحرام میں فول پروف حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ شاندار انتظامات کے باعث عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔