اگر زندگی رہی تو فواد خان کے ساتھ ضرور کام کروں گی، میرا

July 18, 2024

پاکستان فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ میرا نے پاکستانی سُپر اسٹار ، اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے سے متعلق لب کشائی کر دی۔

اداکارہ میرا ان دنوں اپنی نئی فلم ’امراؤ جان ادا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے دوران شوٹنگ صحافیوں سے گفتگو کی اور مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

جب ان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا فواد خان کے ساتھ بھی کسی پراجیکٹ میں کام کریں گی؟ تو اداکارہ نے جواب دیا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کئی فلمسازوں سے بات چیت چل رہی ہے لیکن ابھی تک کچھ بھی فائنل نہیں ہوسکا کیونکہ حتمی فیصلہ تو کاسٹنگ ڈائریکٹر ہی کریں گے۔

میرا جی نے مزید کہا کہ میں بھی فواد خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، اگر زندگی رہی تو اُن کے ساتھ ضرور کام کروں گی۔