مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا اجلاس شروع

July 18, 2024

فائل فوٹو

تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرِ صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا۔

رائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران، سیکریٹری اور متعلقہ ونگز کے حکام اجلاس میں شریک ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق غور جاری ہے، حکام الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں۔