ہیرامنڈی سے پہلے کسی نے مجھے سنجیدگی سے نہیں لیا، سوناکشی

July 18, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا کہ انھیں سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرامنڈی‘ میں بطور فریدن کاسٹ کرنے سے قبل کسی نے بھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ نے اس موقع پر سوال کیا کہ جب ایک اداکارہ بطور گرل نیکسٹ ڈور، سوئٹ گرل، سوئٹ وائف کا کردار ادا کرسکتی ہے تو پھر ہیرامنڈی میں فریدن جیسا کردار کرکے تو اور زیادہ مزہ آتا ہے۔

سوناکشی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ کسی نے میرے بارے میں سنجے لیلا بھنسالی کو بتایا جس پر انھوں نے مجھے اس کردار میں دیکھا اور وہ تیار ہوئے، میں انکی بہت مشکور ہوں۔

اسکے علاوہ میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ میں منفی، جھگڑالو اور نفسیاتی قسم کے کردار کرنے میں دلچسپی رکھتی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ لیکن سنجے لیلا کی جانب سے فریدن کے کردار میں مجھے کاسٹ کرنے سے قبل کسی نے بھی مجھے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ میں بھنسالی صاحب کی بہت شکر گزار ہوں اور بطور اداکار اس قسم کا چیلنجنگ رول ملنا بہت عمدہ ہوتا ہے کیونکہ اس میں کچھ مختلف کرنا ہوتا ہے۔