ایک مرتبہ کمل ہاسن کا دیا ہوا کام پورا نہ کر سکا تھا، نوازالدین صدیقی

July 18, 2024

کولاج فوٹو: فائل

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی نے کہا ہے کہ وہ ایک مرتبہ کمل ہاسن کا دیا ہوا کام پورا نہ کر سکے تھے۔

نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کمل ہاسن کے ساتھ اپنے طویل عرصے کے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ "مجھے کمل ہاسن صاحب بہت پسند ہیں۔ میں ان کی فلم 'ابھے' کےلیے ڈائیلاگ کوچ بھی رہا ہوں۔ اس وقت میں بےروزگار تھا، اس لیے میں ایسے کام کر سکتا تھا۔"

انہوں نے کہا کہ "ایک سینئر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں ساؤتھ انڈسٹری میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ اس طرح میں نے فلم کے ہندی ڈائیلاگ کےلیے کام کیا۔"

انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ میں نے کمل ہاسن کے سامنے تغلق کی تقریر پیش کی، مجھے اس پر فخر تھا۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ "کیا تم اسے 10 مختلف طریقوں سے کر سکتے ہو؟" تو میں نے کہا، "میں زیادہ سے زیادہ تین، چار انداز سے کر سکتا ہوں۔"