ٹرمپ آج صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کریں گے

July 19, 2024

فائل فوٹو

ڈونلڈ ٹرمپ آج پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی قبول کریں گے۔وہ ری پبلکن نیشنل کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

ٹرمپ سے حمایت اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ری پبلکن کنونشن میں ٹرمپ کے سپورٹرز کی بڑی تعداد کان پر پٹی باندھ کر شرکت کرے گی۔

سابق امریکی صدر کی طرح کان پر پٹی باندھنا ٹرینڈ بن گیا ہے۔

ٹرمپ نے خود پر ہوئے قاتلانہ حملے کے بعد کنونشن میں دائیں کان پر پٹی لگا کر شرکت کی تھی۔