جنوبی وزیرستان میں وانا بازار امن چوک کے قریب دھماکا ہونے سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بارودی موادموٹرسائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے کی زد میں آکر ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔
دھماکے میں امن کمیٹی کے رضاکاروں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔