پشین میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی

July 19, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بلوچستان کے ضلع پشین میں سڑک کنارے پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہونے سے ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے پشین میں پولیس کی گاڑی پر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے پولیس کے حوصلے کو پست نہیں کیا جاسکتا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی پولیس نے ہمشیہ امن کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہیں۔