کے پی اسمبلی میں عزم استحکام آپریشن سے متعلق قرار داد منظور

July 19, 2024

خیبر پختونخوا اسمبلی میں عزم استحکام آپریشن سے متعلق قرار داد منظور کرلی گئی۔وفاق کسی بھی فیصلے سے پہلے صوبائی حکومت اعتماد میں لے۔

قرار داد وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم نے پیش کی۔قرارداد کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عزم استحکام آپریشن سے متعلق افواہیں ہیں۔

قرارداد کے مطابق افواہ ہے کہ عزم استحکام کی آڑ میں کے پی میں نیا آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے پہلے واضح کیا تھا کہ فوجی آپریشن مسئلے کا حل نہیں۔

قرارداد کے مطابق وفاق کسی بھی فیصلے سے پہلے صوبائی حکومت اعتماد میں لے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سے متوقع نقصان کی ذمہ داری وفاق پرعائد ہوگی۔