• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کیخلاف کے پی اسمبلی میں قرار داد منظور

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے فیصلے کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی۔ قرار داد وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان میں پیش کی۔ 

پشاور میں منعقدہ اسمبلی اجلاس کی قرار داد کے مطابق پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، کشمیر سمیت ملک بھر میں اس کی نمائندگی ہے۔ 

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پاکستان کی بقا کےلیے کام کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی پر پابندی آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہوگی۔ 

قرار داد کے مطابق الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دیں، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں واپس پی ٹی آئی کو دیں۔ 

قرار داد کے مطابق 8 فروری کو پی ٹی آئی کو انتخابات سے بھی باہر کیا گیا۔ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔

قومی خبریں سے مزید