سکھر : جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی بوگی کا پہیہ ٹریک سے اتر گیا

July 20, 2024

جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی بوگی کا پہیہ ٹریک سے اترنے پر بوگی میں سوار مسافروں نے خوف کے باعث چھلانگ لگا دی۔

عینی شاہدین کے مطابق چھلانگ لگانے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ڈی ایس ریلوے کے مطابق بوگی نمبر 7 میں تکنیکی خرابی پیش آئی۔

ڈی ایس ریلوے نے بتایا کہ متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کرکے روانہ کر دیا گیا ہے۔