اننت اور رادھیکا کی شادی میں شریک بالی ووڈ شخصیات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

July 20, 2024

--- فائل فوٹو

گزشتہ کئی ماہ سے جاری بھارت کی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں جہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی دنیا بھر سے معروف شخصیات نے شرکت کی۔

وہیں اس شادی میں بالی ووڈ کے کئی اسکینڈلز بھی کُھل کر سامنے آگئے، جو عقاب کی نظر رکھنے والے انٹرنیٹ صارفین کی آنکھوں نے فوراً بھانپ لیئے۔

آیئے ان اسکینڈلز پر ایک نظر ڈالتے ہیں جو ریڈیٹ پر وائرل ہونے والی پوسٹ کے مطابق آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں کام کرنے والے عملے کے ایک رکن نے شیئر کی ہیں۔

ہاردیک پانڈیا اور اننیا پانڈے:

ریڈیٹ پر وائرل ہونے والی پوسٹ کے مطابق ہاردیک پانڈیا نے حال ہی میں نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے رواں سال مارچ میں آدتیہ رائے کپور سے علیحدگی اختیار کی ہے۔

عملے کے رکن نے دعویٰ کیا ہے کہ امبانیز کی شادی میں ہاردیک پانڈیا اور اننیا پانڈے بارات کے بعد بھی ایک ساتھ تھے جبکہ اس پُر تعیش شادی کی وائرل ڈانس ویڈیوز سے بھی اس بات کا بخوبی اندازہ ہو رہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔

شاہ رخ خان اور گوری خان:

عملے کے رکن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کے درمیان شادی کے پہلے دن سے جھگڑا ہو رہا تھا اور دونوں شادی ختم ہوتے ہی فوراً وینیو سے چلے گئے تھے۔

آریان خان اور لکیشا پالہا:

ذرائع نے یہ انکشاف کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی مبینہ گرل فرینڈ لکیشا پالہا، جو بظاہر یورپی شاہی خاندان سے ہیں، شادی میں وی وی آئی پی مہمان تھیں۔


جھانوی کپور اور سارہ علی خان:

ریڈیٹ صارف کے مطابق جھانوی کپور اور سارہ علی خان کے درمیان بھی مسائل چل رہے تھے، جس کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے کو شادی میں نظر انداز کر رہی تھیں۔ واضح رہے کہ جھانوی کپور کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیہ اور سارہ علی خان کے سابقہ بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ سگے بھائی ہیں۔

ابراہیم علی خان اور بالک تیواری:

ریڈیٹ صارف کے مطابق ابراہیم علی خان اور بالک تیواری کا افیئر ضرور چل رہا ہے لیکن پھر بھی ابراہیم علی خان شادی میں شریک دیگر خواتین کے ساتھ بھی فلرٹنگ کر رہے تھے، یہ ہی معاملہ رنویر سنگھ کے ساتھ بھی تھا۔

رنویر سنگھاور دپیکا پڈوکون:

گوکہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے یہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے لیکن رنویر سنگھ کئی بیرون ملک سے آئے مہمانوں کے ساتھ فلرٹنگ کر رہے تھے، جبکہ دپیکا پڈوکون نے پورا وقت اپنی والدہ کے ساتھ گزارا۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ:

ریڈیٹ صارف کے مطابق عالیہ بھٹ صرف اپنے شوہر کے قریب رہنا چاہتی تھی جس پر رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ و اداکارہ عالیہ بھٹ کو جھڑکتے ہوئے ’اپنا رویہ درست رکھنے‘ کی تنبیہ بھی کی۔

نیتا امبانی اورشلوکا امبانی:

دریں اثنا شادی کے موقع پر ’منگل اتسو‘ کی تقریب کے دوران بالی ووڈ شخصیات خاص طور سے صفِ اوّل کے اداکاروں کی تقریب میں عدم موجودگی سے نیتا امبانی اعصابی بریک ڈاؤن کا شکار ہوگئی تھیں جبکہ انہوں نے پوری شادی میں اپنی بڑی بہو شلوکا امبانی کو اہمیت نہیں دی، انہیں نظر انداز کیا اور ان کے ساتھ سخت رویہ رکھا۔


خوشی کپور ،ویدانگ رینا،جیا بچن اور کریتی سینن:

صارف نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ شادی کی تقریب کے دوران ایک جانب خوشی کپور اور ان کے بوائے فرینڈ ویدانگ رینا روٹھتے مناتے رہے تو دوسری جانب جیا بچن اور کریتی سینن کا سنگین نوعیت کا جھگڑا ہوگیا۔

اننیا پانڈے اور نک جونس :

صارف نے یہ بھی بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اننیا پانڈے کو نک جونس کو دھکا مارتے ہوئے دیکھا گیا تھا درحقیقت ایسا نہیں تھا بلکہ اننیا پانڈے نے شراب نوشی کی ہوئی تھی جس کی وجہ سے انہیں اس بات کا اندازہ نہیں ہوا کہ وہ کیا کر رہی ہیں۔

ارجن کپور اور کشا کپیلا:

صارف کے مطابق ارجن کپور اور کشا کپیلا کو دیکھ کر اندازہ ہو رہا تھا کہ ان کا افیئر چل رہا ہے۔

سہانا خان اور اگستیا نندا:

سہانا خان نے اپنا زیادہ تر وقت بوائے فرینڈ اگستیا نندا کے ساتھ گزارا جبکہ سوشل میڈیا پرسنیلٹی اووری عملے کے رکن کے ساتھ بدتمیزی کرتا رہا جس کی وجہ سے عملے کے ایک رکن کو شادی کی تقریب کے دوسرے دن ملازمت سے نکال دیا گیا۔